فضل الرحمن کے اثاثوں کی خبر کیوں چلائی، ٹی وی چینلز کو ہرجانے کے نوٹس

  فضل الرحمن کے اثاثوں کی خبر کیوں چلائی، ٹی وی چینلز کو ہرجانے کے نوٹس

  

اسلام آباد(آئی این پی) جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں سے متعلق خبریں نشر کرنے پر جے یو آئی نے ٹی وی چینلز کو قانونی نوٹس بھجوا د یئے۔یہ نوٹسز مولانا فضل الرحمان کے وکیل کامران مرتضی کی جانب سے دیئے گئے۔نوٹسز میں ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ نوٹسز میں مولانا کو نیب کے نوٹس سے متعلق خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹر نیوز کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جن جن ٹی وی چینلز نے اثاثوں سے متعلق خبریں نشر کی ہیں وہ ثبوت فراہم کریں، اگر نیب کی جانب سے میڈیا کو مولانا کے اثاثوں یا نوٹس دینے سے متعلق معلومات دی گئی ہیں تو اس کا بھی ثبوت دیا جائے۔ ثبوت فراہم نہ کرنے یا حرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ٹی وی چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹر نیوز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ 

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -