سوات ایکسپریس وے سیاحت کے فروغ کا دوسرا نام ہے، کامران بنگش 

سوات ایکسپریس وے سیاحت کے فروغ کا دوسرا نام ہے، کامران بنگش 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصو صی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے سوات ایکسپریس وے کو سیاحت کے فروغ کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس وے کے مکمل فعال ہونے پر خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں عوام کی خو شحا لی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر کے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے سوات ایکسپریس وے کے مکمل فعال ہونے پر اپنے ایک بیان میں کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پلئی انٹرچینج کے ساتھ ایکسپر یس وے کے بقیہ حصے پر بھی کامیابی کے ساتھ کام مکمل کر لیا ہے اورایکسپریس وے کی تمام ٹنلز ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات ایکسپریس وے سے ترقی کا ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے اور اسی سوچ کے تحت صوبے کے کونے کونے تک مواصلاتی نظام بچھا رہے ہیں۔سیاحت کا ذکر کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کی بدولت پنجاب، سندھ، بلوچستان کے سیاح اب گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کریں گے۔ سوات ایکسپریس وے سیاحت کا دوسرا نام ہے جبکہ یہ میگا پراجیکٹ غربت کے خا تمے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -