شیرا کوٹ،2 روز قبل لاپتہ بچے کی جوہڑسے لاش برآمد

      شیرا کوٹ،2 روز قبل لاپتہ بچے کی جوہڑسے لاش برآمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ کے علاقہ سے دوروز قبل اغواء ہونے والے دوسالہ بچے  ایان علی کی لاش مل گئی ہے شبہ ہے کہ ملزمان نے اسے بداخلاقی کے بعد قتل کیا ہے۔بچہ اپنے خاندان کے ساتھ دوروز قبل ولیمے کی ایک تقریب میں گیا تو اچانک باہر نکلنے کے بعد غائب ہو گیا۔گزشتہ روز اس کی وہاں سے ایک کلومیٹر دور فاصلے پر ایک جوہڑ سے لاش مل گئی ہے بچے کا والد بیرون ملک محنت مزدوری کے لیے گیا ہوا ہے اور اس کا خاندان ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔پولیس نے وقوعہ کے روز مغوی کے نانا کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقد مہ درج کر رکھا تھا۔ 

لاش برآمد

مزید :

صفحہ آخر -