معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے ملاقات

معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے ایم این اے جے پرکاش، ایم این اے شنیلہ روت،انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی سنٹرل ونگ روبینہ اور ضلع سوات کے سکھ، عیسائی اور ہندو برادری کے وفد کے ہمراہ سیدوشریف میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے ملاقات کی ملاقات میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جن میں ملاکنڈ ڈویژن میں اقلیتوں کے لئے تمام محکموں میں منظور شدہ کوٹہ کو یقینی بنانے،اقلیتی برداری کیلئے کمیونٹی ہال،سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں سویپر کو اتوار کی چھٹی یقینی بنانا،ڈپٹی کمشنر کے سربراہی میں ان کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹی بنانا اور عیسائی برادری کے لئے منظور شدہ قبرستان کی زمین پر سیکشن فور لگانا شامل تھے جن کو حل کرنے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دے کر عملی اقدامات کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔