کورونا سے جاں بحق تارکین وطن کیلئے فنڈز کا اعلان کیا جائے، چودھری شجاعت 

کورونا سے جاں بحق تارکین وطن کیلئے فنڈز کا اعلان کیا جائے، چودھری شجاعت 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وبا سے متاثرہ تارکین وطن جو کہ میڈکل گراؤنڈ پر ڈیڈ باڈی پاکستان نہیں لا سکتے ان کیلئے بیرون ممالک میں خصوصی فنڈ مہیا کرنے کا اعلان کریں، وہاں مقیم پاکستانی مراعات نہ ملنے کی وجہ سے کورونا سے فوت ہو جانے والوں کی تدفین کے اخراجات کمیونٹی سے چندہ لے کر وہیں پر ہی تدفین کرنے پر مجبور ہیں۔انسانی حقوق کے علمبردار انصار برنی سے ٹیلیفونک گفتگو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انصار برنی بیرون ممالک سفارتخانوں اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کے ساتھ مل کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین جب وہ سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر تھے انہوں نے ایک مکمل سمری تیار کروائی تھی جس میں ڈیڈ باڈی پاکستان واپس لانے کیلئے مراعات کی مد میں دس لاکھ روپے انشورنس کوور بھی شامل کیا تھا، اس کا ذکر ایک بار میں نے وزیراعظم سے کیا تھا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پرائیویٹ انشورنس کمپنی متاثرہ خاندان کوکور فراہم نہیں کرتی تو ہم سرکاری انشورنس سے کیوں نہیں کرسکتے۔

چودھری شجاعت 

مزید :

صفحہ آخر -