ایمل ولی سے مردان کے سینئرنائب صدر محمد جمال باچہ آف رستم کی ملاقات 

  ایمل ولی سے مردان کے سینئرنائب صدر محمد جمال باچہ آف رستم کی ملاقات 

  

رستم(نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے ضلع مردان کے سینئر نائب صدر محمد جمال باچہ آف رستم کی ولی باغ میں ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا، موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیاں اور قمر توڑ مہنگائی اور اپوزیشن لیڈران کی پکڑ دکڑ پر بھی تفصیلی گفتگو کیا گیا،تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی مرکزی کونسل کے ممبر اور ضلع مردان کے سینئر نائب صدر محمد جمال باچہ کی ولی باغ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی سے ملاقات کے دوران صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ ملک میں دن بدن مہنگائی بڑھتی جا رہی ہیں پورے ملک بالخصوص کے پی کے کی عوام قمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں تبدیلی والوں کی موجودہ نظام مکمل طور کے پی کے کی عوام نے رد کر دیا ہے جس کا رد عمل آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ظاہر ہو جائے گی ایمل ولی نے کہا کہ نیب کو صرف اپوزیشن جماعتوں کی کرپشن نظر آرہی ہے حکمران جماعت کی نہیں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا جو کامیاب آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کو روکنے کی حکومتی سازش ہے ناکام تبدیلی اور سلیکٹیڈ حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی اور وہ وقت دور کہ ملک سے بے نام تبدیلی کا نام ونشان ختم ہو جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -