پی ٹی آئی کی خدشدل خان کی جانب سے ترقیاتی سکیموں پر سٹے آرڈ رکیخلاف ریلی 

پی ٹی آئی کی خدشدل خان کی جانب سے ترقیاتی سکیموں پر سٹے آرڈ رکیخلاف ریلی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)انجنیئر فہیم احمد کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف پشاور کے ورکرز کا عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خوشدل خان کی جانب مختلف ترقیاتی سکیموں پر سٹے آرڈر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی. احتجاجی ریلی ڈیڈک چئیرمین پشاور انجنیئر فہیم احمد کی سربراہی میں پشاور پریس کلب سے پشاور ہائیکورٹ تک نکالی گئی جسمیں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجنیئر فہیم احمد نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہی, اسکے برعکس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ میں پہلی بار حقیقی معنوں میں ترقیاتی کام کرہی ہے. جس سے اپوزیشن پارٹیاں بالخصوص عوامی نیشنل پارٹی خائف ہے. جس کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خوشدل خان اب تک تین سکیموں پر سٹے آرڈر لے چکا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشاور کی بھلائی نہیں چاہتی اس لئے بار بار سٹے آرڈر پے سٹے آرڈر لے کر آرہی ہے.پشاور کی عوام معزز عدلیہ سے درخواست کرتی ہے کہ پشاور کی ترقی میں رکاوٹ بنے والوں کا راستہ روکے اور پشاور کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -