ہوائی سفر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی

ہوائی سفر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی

  

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) ہوائی جہاز سے پرندوں کے ٹکراؤ کے نتائج سے بخوبی واقف ہے ترجمان سعد بن ایوب نے کہاکہ پرندوں کے ٹکراؤ سے ہونے والے حادثات نہ صرف ایئر لائن کے مالی نقصان کا موجب بنتے ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے لئے بھی ممکنہ خطرہ ہے کراچی ائرپورٹ کی فضائی حدود میں ایک ہی دن میں ہوائی جہازوں سے پانچ بار پرندوں کے ٹکراؤ کی میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں ترجمان کے مطابق مجاز اتھارٹی نے تمام ہوائی اڈوں کے منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوائی جہاز سے پرندوں کے ٹکراؤ کے واقعات کی روک تھام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر احتیاطی اقدامات کریں سول ایوی ایشن انتظامیہ بلدیاتی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ائرپورٹس کے اطراف سے کچرا کنڈی کو دوسرے علاقوں میں منتقل کروانے کی کوششیں کر رہی ہے پرندوں کی وجہ سے فضائی حادثات کے تناسب کو کم سے کم کرنے کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی جدید الیکٹرانک سسٹم نصب کرنے کا جائزہ لے رہی ہے، ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوائی اڈوں کے قریب رہائش پذیر شہریوں سے درخواست کرتی ہے کہ کچرے کو مقررہ جگہ پر پھینک کر ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -