بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے لیے آپریشنل ایس اوپیز جاری

  بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے لیے آپریشنل ایس اوپیز جاری

  

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے آپریشنل ایس او پیز جاری کردی ہیں۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ آپریشنل ایس او پیز 5 اکتوبر سے 31 دسمبر تک نافذ العمل ہوں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے لیے پاس ٹریک ایپ کا آغاز کیا گیا ہے، 5 اکتوبر سے مسافروں کو پاس ٹریک ایپ ڈان لوڈ کرنا لازمی ہوگا، سفر سے قبل مسافر ایپ میں اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔سی اے اے حکام کے مطابق جن مسافروں کے پاس جدید فون کی سہولت موجود نہیں وہ روانگی سے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے۔ایوی ایشن ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پاس ٹریک ایپ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی اپ لوڈ کرنا ہوگی۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ کورونا کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو استثنی حاصل ہوگا۔

  ایس اوپیز جاری

مزید :

صفحہ آخر -