پنجاب امن کونسل کی طرف سے شہزاد انور سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ مقرر
جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ)جنوبی افریقہ کے ممتاز بزنس مین، عوامی و سماجی شخصیت سیالکوٹ چودھری شہزاد انور کو پنجاب امن کونسل کی طرف سے تحصیل سیالکوٹ کا سینئر نائب صدر لگا دیا گیا، چیئرمین پنجاب پیس کونسل ضلع سیالکوٹ رانا حسن رضانے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شہزاد انور نے کہا کہ پر امن سو سائٹی ہی سے معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے جیو اور جینے دو کے مصداق ہمیں دوسروں کا بھی خیال رکھا ہو گا،انہوں نے کہ ہمارے اندر برداشت ختم ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں نفرتیں اور کدورتیں بڑھ رہی ہیں،شہزاد انور چودھری نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کا بھی شکر گزار ہوں،جس نے میرے اوپر اعتماد کر کے اتنی اہم ذمہ داری مجھے سونپی ہے
شہزاد انور