چوروں سے لوٹی ہوئی رقم نکلوائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، رانا مامون

   چوروں سے لوٹی ہوئی رقم نکلوائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، رانا مامون

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) تحریک انصاف کے رہنما رانامامون راجپوت نے کہا ہے کہ چوروں سے لوٹی ہوئی رقم نکلوائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،عمران خان کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو تحقیقات کرانی چاہئے کہ کن لوگوں نے نواز شریف کو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر دئیے جن کی وجہ سے وہ پوری پاکستانی قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لندن میں جا کر بیٹھ گیا پاکستانی عدالتوں کو اس بات کا بھی نوٹس لینا چاہئے کہ وہ پاک فوج کے خلاف کس طرح بیان بازی کر رہی ہے پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنے پر اس کی تقریر پر پابندی ہونی چاہئے حکومت کو برطانیہ سے بات چیت کر کے اسے ہر حال میں واپس لانا چاہئے وہ ایک مفرور ملزم ہے اور ملزم کو کس نے اجازت دی ہے کہ وہ پاکستانی اداروں کے خلاف بات کرے اب ان کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند کرنا ہو گاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مامون راجپوت نے مزید کہا بے نظیر بھٹو کو بے گناہ سڑکوں پر خوار کرنے والے اب کس منہ سے اپنی بیٹیوں کے عدالتوں میں آنے پر رو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا یہ مکافات عمل ہے جیسا کرو گے ویسا بھرو گے،ان پر یہ عذاب اللہ کی طرف سے نازل ہوا کہ یہ لوگ اپنے خاندان سمیت ذلیل ہو رہے ہیں۔

رانا مامون

مزید :

صفحہ آخر -