عمران خان کی قیادت میں حکومت ترقی، خوشحالی کے مشن پر گامزن: چودھری سرور

  عمران خان کی قیادت میں حکومت ترقی، خوشحالی کے مشن پر گامزن: چودھری سرور

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے ایم این اے عاصم نذیر اور ایم پی اے سعید احمد سعد ی کی ملاقات ترقی منصوبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی تفصیلات کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران سیاسی اور پارٹی ایشوز اور خصوصا فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی اس موقع پر تحر یک انصاف کے مر کزی نائب صدر چوہدری اشفاق بھی موجود تھے ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری کے لیے جو ہنگامی اقدامات موجودہ حکومت کر رہی ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی  اْنہوں نے کہا کہ آج حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں اْنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو مضبوط کریں گے۔گور نرنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ترقی اور خوشحالی کے مشن پر گامز ن ہے مگر اپوزیشن انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے لیکن انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کر کے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے مگر عوام کی طاقت حکومت کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023ء سے پہلے کسی صورت نہیں دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سرونگ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات  وفد کی قیادت میاں رضاالرحمان نے کی  وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اکرام خان، نائب چیئرمین سلمان مقصود، صدر میاں رضاالرحمٰن، نائب صدر میاں گلزار اور قاضی نعیم انجم صدر ایوان تعلیم شامل تھے اس موقع پر صدر میاں رضاالرحمٰن نے گورنر کو کورونا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق نئی قانون سازی سے قبل مشاورت کی جائے۔ نجی تعلیمی اداروں کیلئے خصوصی فنانشل  پیکج وقت کی اشد ضرورت ہے اور ایل ڈی اے کی جانب سے سکولز کی کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پربندش قبول نہیں۔ اس موقع پر چیئرمین محمد اکرام خان اور نائب چیئرمین سلمان مقصود کا کہنا تھا کہ میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کا نصاب سمارٹ کیاجائے اور نجی اداروں کو نئی یونیورسٹیز کے قیام کیلئے چارٹر دیا جائے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نجی تعلیمی اداروں کی مسائل حل کرنے کا حکم دیا اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کو نئی قانون سازی میں مشاورت کی یقین دہانی کروائی۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -