مردان‘ جج بازاردھماکہ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج
مردان(بیورورپورٹ) جج بازاردھماکہ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیاگیاجبکہ شہید ہونے والے باپ بیٹیوں سمیت چاروں افراد کا جنازہ اداکردیاگیا، شہر کافضا سوگواراورسیکورٹی ہائی الرٹ رہی گذشتہ شب مردان کے مصروف کاروباری مرکز جج بازار میں ہونے والے دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا مقدمہ تھانہ ہوتی کے اے ایس آئی یوسف خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں دہشت گردی سمیت 6 دفعات شامل ہیں دھماکے میں 4 افراد جان بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے جان بحق ہونے والوں میں عارف اور اس کی دو کمسن بیٹیوں کو نمازجناہ کے بعد ایک دوسروں کے پہلو میں سپردخاک کردیاگیا ایک ہی گھر سے تینوں باپ بیٹیوں کا جنازہ نکلنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا چھوتے شہید کا جنازہ ثاقب کو نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخا ک کردیادھماکے کے باعث شہر کا فضا سوگوار رہا جبکہ سیکورٹی الرٹ رہی۔