صوابی،قتل مقدمات کے 2 ملزموں کو قید وجرمانے کی سزا

صوابی،قتل مقدمات کے 2 ملزموں کو قید وجرمانے کی سزا

  

صوابی (بیورورپورٹ) ماڈل کورٹ صوابی نے قتل مقدمہ کے دو  ملزمان کو عمر قید اور 3/3 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر 2017 کو مسمی اجون حان ولد شیرین حان ساکن قاسم کلے نے اپنے بیٹے اختشام کی قتل کی دعویداری فیاض ولد نعمت خان اور یاسر ولد شمس الرحمن ساکنان یعقوبی پرکی تھی  یارحسین پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے عدالت میں چالان پیش کیا ماڈل کورٹ صوابی کے جج محمد زیب خان نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید اور فی کس 3. 3 لاکھ روپے کی جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔مقتول فریق کی طرف سے  عاقل محمد  ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -