نوازشریف کتنے نظریاتی ہیں قوم جانتی ہے، شہبا زگل 

نوازشریف کتنے نظریاتی ہیں قوم جانتی ہے، شہبا زگل 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کتنے نظریاتی ہیں قوم جانتی ہے ضیاء الحق سے لے کر مشرف این آر او تک آپکا نظریہ صرف اپنی ذات تک ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہو کر عرب کا اقامہ ہولڈر نوکر کس نظریے کی بات کرتے ہیں کرپشن کرکے اپنے بیٹوں اور سمدھی سمیت مفرور اشتہاری عزت کی بات کرتے ہیں عالیشان ایون فیلڈاپارٹمنٹس میں عیش کرنیوالے آج نظریاتی بننے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف قائد متحدہ ثانی بن چکے ہیں لندن میں بیٹھ کر معزز عدلیہ اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں نواز شریف ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر غیرملکی بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں انکی ساری زندگی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مشتمل ہے جعلی نظریاتی بڑے میاں کو چاہیے کہ ملک واپس آئیں اور اپنے کیسز کا سامنا کریں۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -