جامعہ پشاور کے وائس چانسلر سے آئی جے ٹی وفد کی ملاقات

جامعہ پشاور کے وائس چانسلر سے آئی جے ٹی وفد کی ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے وائس چانسلر جامعہ پشاور سے ملاقات کی۔ملاقات میں یونیورسٹی کھلنے،سکالرشپس کے اجراء اور فیس ری فنڈ جیسے معامالات زیر غور آئیں۔انتظامیہ نے طلبہ کے مسائل تسلیم کرتے ہوئے  یونیورسٹی کو مرحلہ وارکھولنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاجس کے تحت پہلے مرحلہ میں  5 اکتوبر سے بی ایس پروگرام کے 9th, 7th,5th سمسٹرز, ایم ایس اور پی ایچ ڈی جبکہ دوسرے فیز میں 13اکتوبر سے پوری یونیورسٹی کے تمام پروگرامز میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔اس کے علاوہ کرونا وباء کے پیش نظر ہاسٹلز اور نان ٹیوشن فیس ری فنڈ کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی تشکیل دے دی جو چند روز میں اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے کمیٹی کے سامنے پنجاب یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے فیس ری فنڈ کے نوٹیفیکیشن بھی پیش کردیے۔مذاکرات میں طلبہ کو سکالرشپس کی عدم فراہمی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔وائس چانسلر نے طلبہ کو احساس اور ایچ ای سی Need Based سکالرشپس کی فراہمی منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -