ہوپ پاکستان کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا 

ہوپ پاکستان کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا 

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے نو منتخب عہدے داروں کی حلف برداری کی پروقار تقریب اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں نو منتخب مرکزی چیئرمین ہوپ پاکستان یاور عباس ممدانی،سینئر وائس چیئرمین چودھری طاہر منظور پنجاب زون کے چیئرمین رانا شاہد نذیر، اسلام آباد زون کے چیئرمین امجد کیانی، کے پی کے،فاٹا کے چیئرمین پیر عاقل شاہ،سندھ زون کے محمد عفان ذیشان، بلوچستان زون کے خان ترہ کئی شامل،ہوپ چیف الیکشن کمیشن نے حلف لیا، چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے اختیارات نئے چیئرمین یاور عباس ممدانی کو منتقل کئے شاہد رفیق کی طرف سے چیئرمین الیکشن کمیشن اور زونل الیکشن کمیشن کو پرامن انعقاد پر خراج تحسین اور نئی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نومنتخب چیئرمین یاور عباس ممدانی کا حلف اٹھانے کے بعد سب کو ساتھ ملا کر چلنے کا اعلان،ٹریڈ کے بحران اور مضبوطی کے لئے مل کر آگے بڑھنے کا عزم، انہوں نے کہا کہ زونل چیئرمین کے بغیر میں مکمل نہیں ملک بھر کے حج آرگنائزر کی خدمت کے لئے 24گھنٹے حاضر ہوں مشاورتی عمل شروع کر رہا ہوں مل جل کر مسائل حل کریں گے۔ سابق چیئرمین حاجی مقبول احمد،ثناء اللہ خان،امتیاز وحید، ابقال بٹ، حاجی یوسف،احسان اللہ سمیت حج آرگنائزر کی بڑی تعداد میں شرکت۔ سبکدوش چیئرمین طاہر منظور نے بھی ملک بھر کے حج آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا اور کہا سب کو ساتھ لے کر چلنا ترجیح ہوگا۔

حلف

مزید :

صفحہ آخر -