پشاور،پیرامیڈیکس کا حکومت کے رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور،پیرامیڈیکس کا حکومت کے رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن پشاور نے حکومت کی جانب سے بے جاں تنگ کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیرامیڈیکس ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے جبکہ پیرامیڈیکس کو درپیش مسائل کے کاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مطاہرے کی قیادت پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وئیدار شاہ نے کی جبکہ مظاہرے میں دیگر اضلاع کے عہدیدادران اور ملازمین نے بھی شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدر وئیدار شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ بھرمیں ہزاروں کی تعداد میں پیرامیڈیکس ملازمین اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام ددے رہے ہیں جبکہ کورونا وباء کے دوران بھی پیرامیڈیکس  نے فرنٹ لائن پر فرائض انجام دئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کوالیفائڈ پیرامیڈیکس کی بے عزتی اور جرمانے قابل مذمت ہے جس سے صوبہ بھر کے پیرامیڈیکس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ عجیب قانون ہے کہ ہسپتال کی چر دیواری میں پیرامیڈیکس کام کریں تو جائز جبکہ ہسپتال کے باہر وہی کام کریں تو ناجائز۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیرامیڈیکس کو بے جاں تنگ کرنے کا سلسلہ روک دے جبکہ ملازمین کی اپ گرییڈیشن اور پروموشن کا مسلہ حل کرنے سمیت سالانہ انکریمنٹ اور پینشن کے حوالے سے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -