پشاور،مسافر گڑھی خٹکو پل کے باشندوں کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

پشاور،مسافر گڑھی خٹکو پل کے باشندوں کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مسافر گڑھی خٹکو پل کے رہائیشیوں ا پنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت سابق نائب ناظم  سید نواب کررہے تھے مظاہرے میں علاقے کے دیگر رہائیشیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس زمین پر ہم گزشتہ 60سال رہائش پذیر ہے انہوں نے کہا کہ یہ زمین حکومت کی ملکیت ہے لیکن ہمیں یہاں مکمل سہولیات بھی فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے منشور کے مطابق پاکستان میں غریب عوام کو  مکمل طور سہولیات فراہم کی جائے گی لیکن اب ایکسائز دفتر کی طرف بے جا تنگ کیا جارہا ہے اور ہمیں گھروں سے بے در کیا جارہا ہے انکا کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی سینکڑوں کی تعداد میں گھروں کو مسمار کیے بھے لیکن ہماری آواز کسی نہ سنی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں کے نزدیک ہزاروں جیرب زمین خالی پڑی ہے لیکن اس زمین پر کام شروع کرنے کے بجائے ہماری آبادی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختو نخوا محمود خان،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ اور دیگر متعلقہ آفسران سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -