کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعد م تنظیم کا دہشتگرد ہلاک 

  کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعد م تنظیم کا دہشتگرد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی) ہاکس بے روڈ پر سی ٹی ڈی سے مقابلے میں زخمی دہشت گرد ہلاک ہوگیا، سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعید لوہا کے نام سیہوئی ہے، اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا کالعدم دہشت گرد تنظیم کا خطرناک دہشت گرد تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم سے2بم بھی برآمد ہوئے جسے ناکارہ بنادیا گیا اس کے علاوہ 40گولیاں بھی برآمد کی گئیں، 2016میں ساتھیوں کے مارے جانے پر ملزم افغانستان فرار ہوگیا تھا۔ مظہرمشوانی نے انکشاف کیا کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سعید لوہا کی ٹیم ڈرون حملوں کی تیاری کررہی تھی۔
دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -