چارسدہ،تنگی بار کو 50 لاکھ کا چیک دیدیا گیا 

چارسدہ،تنگی بار کو 50 لاکھ کا چیک دیدیا گیا 

  

تنگی (نمائندہ پاکستان)تنگی باروم کو پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک دے دیا گیا اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب تنگی باروم میں منعقد ہوئی جس میں وزیر قانون سلطان محمد خان،حلقہ پی کے 56 کے ایم پی اے حاجی خالد خان مہمند،ڈی سی چارسدہ  سید عقیل شاہ،ڈی پی او چارسدہ شعیب خان،ڈی ایس پی تنگی خالد خان، اے سی تنگی  شہریار محمود،ایڈوکیٹ جنرل نثارخان،تنگی و شبقدر باررومز کے صدور حاجی ابراہیم ایڈوکیٹ،شیر قادر، رحیم خان اور پشاور کے وکلا نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا کہ وکلا کی اس ملک کے آئین کے لئے بہت قربانیاں ہیں  جب بھی ملک کی جمہوری عمل کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو وکلا برادری کی تحریک اس عمل کی روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے چارسدہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جبکہ مردان،صوابی،بنوں جدید شہروں کا درجہ اختیار کر گیا۔انہوں نے کہا کہ میں خود بھی وکلا برادری کا حصہ  اس لئے مجھے وکلا کی تکالیف و مشکلات کا علم ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار میں نے تحصیل باروم کے لئے سب سے زیادہ  50 لاکھ روپے کا گرانٹ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ تین سالوں میں خیبر پختونخوا کی تمام باروم کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے چارسدہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا لیکن ہم  بہت جلد چارسدہ میں میڈیکل کالج سمیت دیگر بڑے بڑے میگا منصوبوں کے تعمیر  پر کام  شروع ہوجائیگا جس سے چارسدہ ایک رول ماڈل ضلع بن جائیگا۔تقریب سے ایم پی اے حاجی خالد خان مہمند نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حلقہ میں پی کے 56 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے۔بیوٹیفیکیشن کیلئے مختص ترقیاتی فنڈ پر جلد کام شروع ہوگا جس سے تنگی کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی جیسا حیثیت رکھتا ہے انکے مسائل کے حل کیلئے ہر میدان پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ تحصیل باروم کے صدر حاجی ابراہیم ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری نے وزیر قانون سلطان محمد خان اور ایم پی اے خالد خان مہمند  کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر قانون اور مقامی ایم پی اے کی کاوشوں سے آج تنگی باروم کیلئے تاریخی  50 لاکھ روپے کا گرانٹ مل گیا۔تنگی باروم کے وکلا ان دونوں شخصیات کے احسانات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ دی رہی ہے اور وہ کورونا وبا کیوجہ سے لاک ڈان سے شدید متاثر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگی باروم دیگر مسائل سے بھی دوچار ہے اور ہم امید رکھتے ہے کہ وزیر قانون سلطان محمد خان ان مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -