کوہاٹ،شکردرہ گرڈ سٹیشن کا منصوبہ فائلوں میں دب گیا 

  کوہاٹ،شکردرہ گرڈ سٹیشن کا منصوبہ فائلوں میں دب گیا 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شکردرہ گرڈ سٹیشن منصوبہ فائلوں میں دب گیا۔گرڈ سٹیشن کا منصوبہ منتخب ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التواء کا شکار‘ تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے شکردرہ میں گرڈسٹیشن کے قیام کے لیے نہ صرف فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی گئی تھی بلکہ اس وقت پیسکو چیف انور یوسف زئی نے ٹیم کے ہمراہ شکردرہ میں سائیٹ کے معائنے کے لیے شکردرہ کا دورہ بھی کیا تھا جبکہ گرڈ سٹیشن کے قیام کے سلسے میں مختص زمین میں مٹی کے ٹیسٹ کے لیے مختلف مقامات پر ڈرلنگ بھی کی گئی  مگر بدقسمتی سے ممبران قومی اسمبلی کی عدم دلچسپی اور امتیاز قریشی کے الیکشن میں ناکامی کے بعد یہ منصوبہ تاحال کاغذوں اور فائلوں تک محدود ہو چکا ہے۔شکردرہ عوام نے وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی، واپڈا اعلیٰ حکام سے شکردرہ میں گرڈ سٹیشن کے قیام کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -