بھارت نے جونا گڑھ پر فوجی طاقت اور بندوق کی نوک پر قبضہ کیا، ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب 

  بھارت نے جونا گڑھ پر فوجی طاقت اور بندوق کی نوک پر قبضہ کیا، ہندوستان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نواب آف جونا گڑھ نے ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دراصل منافقانہ، دوہرے معیار، اقلیتوں اور بنیادی حقوق کی پامالی کا نام ہے۔ نواب آف جونا گڑھ نے تقسیم ہندوستان کی دَردناک داستان دْنیا کے سامنے رکھ دی۔ بھارت کے ایک ہی واقعے پر 2متضاد چہرے سامنے آ گئے۔27اکتوبر1947ء میں مہاراجہ کی سازش پر نام نہاد الحاق کو بنیاد بنا کر کشمیر پر فوج کشی کر کے قبضہ کر لیا۔ صرف 13 دن بعد 9 نومبر1947ء کو نواب آف جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کے جواب میں جونا گڑھ پر فوج کشی کی اور قبضہ کر لیا۔نواب آف جونا گڑھ نے کہا ہے کہ ریاست جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق، جونا گڑھ سٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہو ا تھا۔ بھارت نے اس قانونی الحاق کو بندوقوں کی طاقت سے روند ڈالا۔ بھارت نے نہ صرف الحاق کو روندا بلکہ بندوقوں کے سائے میں نام نہاد ریفرنڈم بھی کروا ڈالا۔ لیکن بھارتی فوج کی طاقت کے زور پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔ اگر بھارت ریفرنڈم کا اتنا ہی دلدادہ ہے تو کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم کر ائے۔
 چہرہ بے نقاب

مزید :

صفحہ آخر -