وزیر بلدیات اکبر ایوب کا شالیمار گارڈن کا تفصیلی دورہ

وزیر بلدیات اکبر ایوب کا شالیمار گارڈن کا تفصیلی دورہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیربلدیات اکبرایوب نے گزشتہ روزشالیمارگارڈن کاتفصیلی دورہ کیااورگارڈن میں صفائی ستھرائی اوردرختوں کی دیکھ بھال سے متعلق خصوصی احکامات جاری کیے دورہ کے موقع پرانکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ون احسان اللہ،گاڑدن سپرنٹنڈنٹ محمدعلی اور،ایکسیئن رشیداللہ خٹک اوردیگرٹاؤن ون انتظامیہ کے افسران بھی موجودتھے وزیربلدیات نے شالیمارگارڈن کوعوام کیلئے سیروتفریح کیلئے مزیدموثربنانے کیلئے گارڈن کی خوبصورتی کوبڑھانے کی ہدایت کی اورگارڈن سپرنٹنڈنٹ محمدعلی کوشہرکے تمام پارکوں کی خوبصورتی پرانہیں شاباش دی اس موقع پرافسران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات اکبرایوب خان نے کہاکہ محکمہ بلدیات میں مزیداقدامات اٹھارہے ہیں اوریہ کہ بلدیاتی ملازمین بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں چنانچہ کام میں غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیربلدیات نے آئندہ شالیمان گارڈن کے دورے کے موقع پراسے مزیدخوبصورت کرنے پرملازمین کیلئے نقدانعامات کابھی اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -