ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے خلاف موثر اقدامات پر پھر پاکستان کی تعریف  

       ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے خلاف موثر اقدامات پر پھر پاکستان کی تعریف  

  

لندن(آئی این پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کے خلاف موثر اقدامات پر ایک مرتبہ پھر پاکستان کی تعریف،ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیو کے انفرا اسٹرکچر کو استعمال کیا،   اس حکمت عملی سے وائرس کا پھیلا کم ہوا۔  بدھ کوبرطانوی  میڈیا  کے مطابق   ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیو کے انفرا اسٹرکچر کو استعمال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کہا کہ تربیت یافتہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو دوبارہ ملازمت فراہم کرکے ان سے نگرانی سمیت امور سرانجام کرائے گئے، اس حکمت عملی سے وائرس کا پھیلا کم ہوا، جیسے جیسے ملک مستحکم ہوتا جا رہا ہے معیشت بھی اب ایک بار پھر بہتر ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ردعمل سے اس سبق کو تقویت ملتی ہے کہ یہ انتخاب وائرس پر قابو پانے یا معیشت کو بچانے کے درمیان نہیں تھا، دونوں کوساتھ لیکر چلنا ہے۔انہوں نے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے تھائی لینڈ، اٹلی اور یوروگوئے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عالمی ادارہ صحت کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرچکا ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا کے باعث 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

 ڈبلیو ایچ او 

مزید :

صفحہ آخر -