مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر  امیر مقام کو نیب نے سوالنامہ دیدیا

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر  امیر مقام کو نیب نے سوالنامہ دیدیا

  

 پشاور(این این آئی)مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کو نیب نے سوالنامہ دیدیا۔امیر مقام سے گزشتہ 20سالوں کے جلسے جلوس اور سفری اخراجات کے تفصیلات کو طلب کرلیا گیا ہے۔نیب خیبرپختونخوا نے امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کیا تھا۔امیر مقام جب نیب آفس پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جہاں پر نیب اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔نیب افسران نے امیر مقام سے ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی اور جاتے وقت میں سوالنامہ دیدیا۔نیب نے امیر مقام سے 2000ء سے اب تک تمام جلسوں اور سفری اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ نیب کا سوالنامہ عجیب ہے اور جو بھی ہورہا ہے صرف انتقامی کارروائی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنے کی سزاء دی جارہی ہے۔شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیلیور کیا تو انہیں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ کوئی رشوت یا غیر قانونی کام نہیں کیا لیکن میرے بیٹے کو گرفتار کرکے میرے کاروبار کو تباہ کردیا گیا۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ بی ار ٹی اور بلین تری منصوبہ سب کے سامنے ہے جبکہ پٹرول،چینی اورائیر ٹکٹ چور موجود ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا۔

امیر مقام

مزید :

صفحہ آخر -