شانگلہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،خالد خان صدر منتخب 

شانگلہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،خالد خان صدر منتخب 

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،خالد خان صدر شانگلہ پریس کلب۔ آفتاب حسین جنرل سیکرٹری۔ناصرمحمود ناصر چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل۔ نوخارے سینئر نائب صدر۔افتخار حسین سیکرٹری اطلاعات، محمد یونس سیکرٹری فنانس و پلاننگ،صابر حسین سیکرٹری پی آر منتخب ہوگئے۔ شانگلہ پریس کلب وشانگلہ یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابی اجلاس جمعرات کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں زیر صدارت ناصرمحمود ناصر منعقد ہوا جس میں شانگلہ پریس کلب کے تمام اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ سال نو کے الیکشن کا شیڈول جاری کرنا تھا جس میں پریس کلب کے تمام ممبرز نے بحث میں حصہ لیا اور متفقہ فیصلہ کیا کہ وقت کم ہونے کیوجہ سے اس سال الیکشن کرنا ناگزیر ہے لہٰذا نئے کابینہ کا انتخاب افہام تفہم کے ساتھ کرنے کی تجویز دے دی گئی جس پر تمام پریس کلب کے ممبران نے سال نو کے کابینہ کا انتخاب کرکے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصرمحمود ناصر نے کہا کہ کہ آج بہت خوشی کا موقع ہے کہ ہم نے اپنی تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پریس کلب کے بہتر مفاد میں فیصلے کئے ا نھوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر اور اکابینہ اپنے فرائض کو انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دینگے اورتمام ممبرز کو اعتماد میں لے آئین وقانون کی مکمل پاسداری کرکے پریس کلب کی ترقی کے لئے اہم کردار اداکرینگے۔ نومنتخب صدر شا نگلہ پریس کلب خالد خان و جنرل سیکرٹری آفتاب حسین نے تمام ممبران کی شکریہ ادا کی کہ انھو ں نے ہم پر اعتماد کرکے ہمارے کندھوں پر بہت بڑی زمہ داری ڈالی ہیں جس کی ہم بھر پور کوشش کرینگے کہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کوپریس کلب ویونین کی وسیع تر مفاد میں بروئے کار لائنگے ہم اپنے ممبران ساتھیوں سے بھی بھرپور تعاون کی امید رکھتے ہیں کہ ترقی اور پریس کلب کے مسائل کی حل اور صحافیوں کی فلاح وبہبود مشترکہ کاوشوں سے ہی حل ہوگی۔ اجلاس سے سینئر صحافیوں نے کہا کہ فیصلہ نوجوان قیادت کی اچھی کارکردگی کی بناء پر کی گئی ہے اور تمام تر شانگلہ پریس کلب کے ممبران نے اس فیصلے کی تائید کی ہے یہ ایک متحرک اور مخلص قیادت کا انتخاب ہے جو کہ شانگلہ پریس کلب کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی اور ہم تمام ممبران ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے آخر میں تمام ممبران نے نئے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -