حکومت کا سینیٹ اجلاس 16‘قومی اسمبلی کا 19 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ

حکومت کا سینیٹ اجلاس 16‘قومی اسمبلی کا 19 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے سینیٹ اجلاس 16 اکتوبر اورقومی اسمبلی اجلاس 19 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں قانون سازی سمیت عوامی فلاح کے امور پر بحث ہوگی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان اور وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرنے ملاقات کی ملاقات میں پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی اورسینٹ کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے سینٹ کااجلاس 16 اکتوبر  اورقومی اسمبلی کا اجلاس 19 اکتوبر کو بلانے پر اتفاق ہوا،ذرائع کے مطابق حکومت دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کے حوالے سے سمری بھیجے گی،اجلاسوں میں قانون سازی سمیت عوامی فلاح کے امور پر بحث ہوگی۔
اجلاس بلانے کا فیصلہ