محکمہ اینٹی کرپشن کے 12 کرپٹ افسر، اہلکار نوکری سے فارغ 

   محکمہ اینٹی کرپشن کے 12 کرپٹ افسر، اہلکار نوکری سے فارغ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن کا محکمہ کے12 کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن، محکمہ اینٹی کرپشن کے 12 کرپٹ افسروں و اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا  ڈی جی گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے اپنے ہی پیٹی بھائیوں پر ٹریپ ریڈ کر کے کرپشن کی رقم سمیت گرفتار کر لیاہے محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ سب انجینئر، سٹینوگرافرز، کلرکوں سمیت کئی پولیس اہلکار بھی فارغ باہر کرپشن کی روک تھام کیلئے اینٹی کرپشن کے اندر کی صفائی بھی ضروری ہے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے زیرہ ٹالرینس پالیسی ہے چاہے کرپشن اینٹی کرپشن کے اندر ہو یا دوسرے محکموں میں انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کا احتساب کرنے والوں کا اپنا احتساب بھی ضروری ہے ہمارا پیغام واضح ہے جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا، نہیں بچے گا پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کے اندر سے اگر کسی سائل کو کوئی بلیک میل کرے تو میرے نوٹس میں لائیں اینٹی کرپشن کے اندر بھی اختیارات سے تجاوز، کرپشن، بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب کو کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں سے صاف تفتیشی ادارہ بنا رہے ہیں سزا اور جزا ء کے قانون پر آئندہ بھی سختی سے عمل کیا جائے گا۔
نوکری سے فارغ