مردان چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کا سالانہ جنرل اجلاس
مردان (بیورورپورٹ)مردان چیمبرآ ف کامرس اینڈانڈسٹر ی کا سالانہ جنرل اجلاس چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں وقار علی باچہ ممبر الیکشن کمیشن نے ہونے والے انتخابات برائے سال -21 2020میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کا سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق انتخابات میں ظاہر شاہ صدر، سہیل امجد سینئر نائب صدر، نثار علی نائب صدربلامقابلہ عہدیدران منتخب ہو گئے۔اجلاس سے سکبدوش ہونے والے صدر کلیم اللہ امجد نے اپنے دوران صدارت میں ہونے والے تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اجلاس سے نئے منتخب ہونے والے صدر نے ظاہر شا ہ نے کہا یہ میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے کہ تاجر برادری نے مجھ پر بھروسہ کرکے چیمبر کا صدر دوبارہ بناکر میر ی بہت حوصلہ افزائی کی۔ ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان ریجن میں ترقیاتی کاموں کے لیے بہت سے مواقع ہے جس پر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔نومنتخب صدر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ ہم چیمبر کے ترقی کے لئے مزید کام کریں اور مردان چیمبر کو ملک کے دوسرے ترقیاتی چیمبروں کے صف میں کھڑا کرینگے اور ایک اعلیٰ مقام دینگے۔نومنتخب صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے دور اقتدارمیں اپنی بھرپورکوشش کرینگے کہ تاجر برادری کے لیے مزید تجارت کے مواقع پیداکرینگے اور تاجروں کے مختلف وفود کو مختلف ممالک میں بھیجے گے۔اجلاس کے آخر میں ظاہر شاہ نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اُمید دلایا کہ میں اپنی پوری کوشش کرونگا کہ جو بھروسہ مجھ پر تاجر برادری نے کیا ہے پر پورا اُترنے کی کوشش کرونگا۔