سرکاری تعلیمی اداروں نے بہترین نتائج دیئے،محب اللہ خان 

سرکاری تعلیمی اداروں نے بہترین نتائج دیئے،محب اللہ خان 

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مقابلے میں سرکاری سکولوں نے بہترین رزلٹ دیا ہے۔سرکاری سکولوں میں اعلی اور کوالفائیڈ سٹاف موجود ہیں جو طلبا کو علم کی روشنی سے منور کر رہے ہیں۔ طلبا یہ عار محسوس نہ کریں کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں ٹاٹ پر بیٹھے طلبا ذہانت میں کسی سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2سخاکوٹ کے دورہ کے موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے مختلف کلاس رومز میں ایس اوپیزکا جائزہ لیا اور کرونا سے حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے ہدایات دئیے۔ سکول ہذا کے پرنسپل نجیب اللہ نے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان کوایس اوپیز کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے حکومتی ہدایات کے مطابق ایس اوپیز پر عمل درامد کیا ہے اور اسی کے مطابق طلبا کے درمیان سماجی فاصلہ کر رکھا ہے۔ اپنی اسسٹنٹ کمشنرمحب اللہ خان نے ایس اوپیز عمل درامد انتظامات پر پرنسپل کوخراج تحسین پیش کیا۔             

مزید :

پشاورصفحہ آخر -