کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ کی  شیرانی قبیلہ کے مشران کے وفد سے ملاقات

کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ کی  شیرانی قبیلہ کے مشران کے وفد سے ملاقات

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے اپنے دفتر کے جرگہ ہال میں قبائلی سب ڈویژن درازندہ سے تعلق رکھنے والے شیرانی قبائل کے مشران کے وفدنے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو کمشنر (پولیٹیکل)محمد نواز خان اور تحصیلدار سب ڈویژن درازندہ محمد طفیل بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی بالخصوص آئل اینڈ گیس انڈسٹری کیلئے مختص کردہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازعہ کو زیر بحث لایا گیاجس پر کمشنر ڈیرہ نے متعلقہ تحصیلدار سے تفصیلات طلب کیں۔کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ اس سلسلے میں مشترکہ جرگے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں انتظامی افسران سمیت متعلقہ قبائل کے مشران بھی شامل ہوں گے تاکہ معاملے کا افہام و تفہیم سے اور بہتر حل نکالا جا سکے۔ جس پروفد کی جانب سے کمشنر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آخر میں اس حوالے سے دعائے خیر بھی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -