ڈی سی نوشہرہ اور ڈی پی او کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ 

ڈی سی نوشہرہ اور ڈی پی او کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا ازگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ کیا۔ چیئرمین بی او جی گلریز حکیم خان نے ڈپٹی کمشنر میر رضا ازگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین کو خوش آمدید کہا۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان اور ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب قریشی نے ڈپٹی کمشنر میر رضا ازگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین کو ہسپتال اور نوشہرہ میڈیکل کالج کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ بریفینگ کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی، ریڈیولوجی، پیتھالوجی، ٹراما، ڈینٹل، آء سی یو، ڈائلیسس، ای این ٹی، کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ اور سیٹلائیٹ فارمیسی شامل تھے۔ دورہ کے بعد  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا ازگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور نوشہرہ میڈیکل کالج کے کارکردگی بلخصوص ہسپتال میں صفائی، ڈاکٹروں کی حاضری اور عوام کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -