پی ٹی آئی کی سیاست کا محور ومقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے، محمد ظہور شاکر 

  پی ٹی آئی کی سیاست کا محور ومقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے، محمد ظہور شاکر 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے حج اُوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی سیاست کا محو ر و مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ُانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی تر قی و خو شحا لی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضلع ہنگو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت اور شفاف نظام پر یقین رکھتی ہے اور ترقیاتی عمل میں صوبے کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو۔اُنہوں نے کہا کہ پی کے 84 کو خوبصورت بنانے کیلئے 100سے زائد ترقیاتی اسکیموں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس میں صحت و تعلیم، صفا ئی ستھرائی، پینے کے صا ف پا نی کی فراہمی، سڑکو ں کی بحالی و مرمت، آبنو شی اور بجلی کی فراہمی و دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کے مسائل و مشکلات میں خاطر خواہ کمی لا ئی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -