مہمند، پولیس شہداء کے لواحقین کے دھرنے میں ایم پی اے نثارکی آمد 

مہمند، پولیس شہداء کے لواحقین کے دھرنے میں ایم پی اے نثارکی آمد 

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان) ایم پی اے نثار مومند کا ضلع خیبرکے پولیس شہداء لواحقین دھرنے میں شرکت۔ ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے یتیم اور بیوائیں ہونے والوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر ان کی حب الوطنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے، شرکاء سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند سے منتخب عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار مومند نے ضلع خیبر میں سابقہ خاصہ دار شہداء کے لواحقین کی جانب سے منعقدہ دھرنے میں شرکت کی اور وہاں پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  قبائیلی اضلاع بھی اس ملک کا حصہ ہے اور اسی ملک کے لیے ہمارے لیویز اور خاصہ دار نے بطور پولیس نے جانی و مالی قربانیاں دی ہے۔ مگر ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ہمارے پولیس کو  وہی مراعات اور وہی عزت نہیں ملتی جو سیٹل ائیریاز کے پولیس فورس کو حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی امتیازی سلوک اور نا انصافی  بغاوت اور منفی سرگرمیوں کا باعث بنتی ہے۔انہوں  نے مرکزی، صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان لواحقین نے اپنے بچوں کی شہادت کے دن اسی عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہمیں اس ملک کے لیے اپنے بچوں کی قربانی پر فخر ہے مگر آج وہ اپنی حالت دے کر اس عزم پر پشیمان ہیں۔اس لئے حکومت شہداء کے ورثاء کے مطالبات فوری طور تسلیم کرکے ان کا حق دیا جائے۔دھرنے سے صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر شاحسین شینواری نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -