فضل حکیم خان یوسفزئی کا گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف کا دورہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے طلبہ اور علماء سے ملاقاتیں کیں اور کورونا وائرس کی حفاظتی ایس او پیز کے اقدامات کا معائنہ کیا فضل حکیم خان نے کورونا وائرس ایس اوپیز اورصفائی کے بہتر انتظامات پر دارالعلوم کے تمام علماء کرام اور طلبہ کی کوششوں کو سراہا دورہ کے موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ریاست مدینہ منورہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ اسی طرح محنت جاری رکھیں اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں مفید شہری کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی سے صوبائی حکومت کے احکامات پرتعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے اِس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں کوواضح احکامات کے تحت ہدایات جاری کیں ہیں انہوں نے کہا کہ یقیناً وبائی صورتحال نے تعلیمی سرگرمیوں کومتاثرکیا ہے لیکن قوموں پراس سے بھی سخت امتحانات آتے رہتے ہیں اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کس طرح اِن سرگرمیوں کومزیدبہترطریقے سے بحال کرنے ہیں کوروناوائرس الحمداللہ اپنے اختتام پرہے لہٰذاہماری بہت زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اِسے دوبارہ پھیلنے نہ دیں اورصوبائی حکومت کے لائحہ عمل برائے انسدادِ کوروناپرسختی سے عمل کریں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مدرسہ کے طلباء کو بھی مین اسٹریم میں لا رہے ہیں تا کہ مدرسہ طلباء بھی سائنسی تعلیم حاصل کر کے انجینئر، ڈاکٹر،پروفیسر، پولیس، فوج یا دیگر ادراوں میں جا سکے اور اعلیٰ عہدوں پر آئیں انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے بعد ازاں مولانا فقیر محمد اور مولانا اکبرعلی نے چیئرمین ڈیڈیک کو دارالعلوم کے مسائل سے آگاہ کیا