نوشہرہ،دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

نوشہرہ،دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ پبی پولیس کی بڑی کاروائی۔ قتل،اقدام قتل،اغوائیگی اور دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب  دوملزمان گرفتار۔ایک ملزم کی گرفتاری پر 10لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر تھا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن(R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں شفیع الرحمن خان SHO پبی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ پبی کے علاقے چوکی ممریز میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری موجود ہیں جس پر فوری طور نفری کو ہمراہ لیکر نہایت حکمت عملی سے چوکی ممریز میں متعلقہ مکان پر کامیاب چھاپہ لگایاملزمان عبداللہ ولد محمد اور اجمل ولد شریف اللہ ساکنان افغانستان حال بخشو پل پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان نوشہرہ کے علاوہ خیبر پختون خواہ اور پنجاب پولیس کو قتل،اقدام قتل،اغوائیگی اور دہشت گردی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں عبداللہ کی گرفتاری پر  10لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر تھا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا