چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوہاٹ کا انتخابی عمل مکمل،اسد جاوید بنگش صدر منتخب

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوہاٹ کا انتخابی عمل مکمل،اسد جاوید بنگش صدر ...

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوہاٹ کا انتخابی عمل 2020مکمل ہوگیا جس کے نتیجہ میں اسد جاوید بنگش کوہاٹ چیمبر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں اس سلسلہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوہاٹ کے الیکشن کمشنر محمدعظیم پراچہ اور الیکشن کمیٹی ممبران مقبول احمد اور نعیم امان نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ان کے ساتھ سینئر نائب صدر اعزازاحمدنائب صدرمحمد نعمان کو بھی بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوہاٹ کے سال 2021,2020انتخابات میں عبدالخالق،وقارحسین،محمدسفیان،فضل وحید،محمداسحاق،محمدکامران،حاجی مسافرگل،فقیرمحمداور محمدآصف بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین منتخب ہوگئے ہیں سابق صدر ملک محمد اقبال اور سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ رشیداحمد پراچہ نے نئی منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسد جاوید بنگش اور ان کی کابینہ کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام صنعت وتجارت کی ترقی میں اپنا کردار اداکرے گی اوربزنس کیمونٹی کے مشکلات کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار اداکرے گی حافظ رشیداحمد پراچہ نے کہا کہ نئی کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور ہماری مشترکہ کوشش ہوگی کہ ضلع کوہاٹ میں صنعت وتجارت کی ترقی کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مل کر بزنس کیمونٹی کے مشکلات کے خاتمے کے لئے کوشش تیز کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -