ڈیسکون نے ای این آر گلوبل بیسٹ پروجیکٹ کا ایوارڈ جیت لیا

 ڈیسکون نے ای این آر گلوبل بیسٹ پروجیکٹ کا ایوارڈ جیت لیا

  

لاہور(پ ر)ڈیسکون انجینیرنگ کے بنائے گئے گھوٹکی کنال پراجیکٹ کو انجینیرنگ نیوز ریکاڈ گلوبل بیسٹ پراجیکٹ کی طرف سے بہترین کارکردگی پرواٹر اور ویسٹ واٹر کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گھوٹکی کنال کی تعمیر سندھ میں پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت کی گئی ہے جس کا ڈیزائن موٹ میکڈونلڈ نے بنایا تھا۔ سندھ میں پانی کی ترسیل کو بہتر بنانے والے اس پراجیکٹ سے سندھ کے خشک علاقوں میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت تقریباً پانچ لاکھ کسان گھرانوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ پراجیکٹ منیجر خد ا بخش کے زیر کار اس پراجیکٹ کے تحت نہروں میں سے بھل صفائی کے ساتھ، کناروں کی مضبوطی اورآبپاشی کے نئے نظام کو بھی وضع کیا گیا۔ ڈیسکون نے انتہائی مہارت سے اس خستہ حال صوبے میں پانی کے نظام میں بہتری کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ پراجیکٹ کو بہتر بنانے کے لیے پانی کی ترسیل میں مہارت رکھنے والے مقامی افراد سے بھی مدد لی گئی تاکہ مستقبل میں بھی اسکی دیکھ بھال کی جا سکے۔ تعمیر کے کام کے دوران دھیان رکھا گیا تھا کہ پانی کی ترسیل کے دوران عدم دستیابی سے زراعت کو کسی طور نقصان نہ پہنچے۔ عدنان بختیار، صد ر ڈیسکون انفرسٹرکچرپراجیکٹ ڈویڑن کا کہنا ہے ک ایوارڈ ملنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ ڈیسکون ایجادات کی دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے اور ہمارا نصب العین بھی یہی ہے کہ ہم لوگوں کی سماجی اور معاشی زندگی میں بہتری لے کر آئیں، اس کے لیے ہم اپنے موٹو " ترقی کے ذریعے خوشحالی لانے پر کاربند ہیں۔"

مزید :

کامرس -