ای کامرس میں شرکت ہزار ایس ایم ایز کو بااختیار بنا رہے ہیں، دراز 

ای کامرس میں شرکت ہزار ایس ایم ایز کو بااختیار بنا رہے ہیں، دراز 

  

لاہور(پ ر)ملک کی معروف آن لائن مارکیٹ پلیس دراز پر گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلر کمیونٹی بڑھ کر 70 ہزار سیلرز تک پہنچ گئی ہے۔ سیلرز کو اپنے آن لائن کاروبار کو بڑھانے کے لئے بغیر کسی لاگت کے تعلیم اور ٹولز کی فراہمی پر توجہ دیتے ہوئے دراز اپنی سیلر کموینٹی کو ملک بھر میں لاکھوں صارفین تک رسائی اور ان کی دراز شاپس پر درجہ بندی کو بڑھانے کیلئے بااختیار بناتی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران COVID-19 وباء اور سماجی فاصلے کے طریقوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل کو اپنانے کی شرح میں اضافہ کیا ہے اور کاروبار تیزی سے اپنے آپریشنز کو آن لائن منتقل کر رہے ہیں۔ مئی میں دراز نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں جو روایتی ریٹیل ماڈلز پر کام کر رہے تھے، کو اس منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ہمقدم پروگرام کا اجراء کیا۔ کمیشن میں دو ماہ کی چھوٹ اور ایس ایم ای اونرز کو دراز شاپس کی تشکیل کے وقت مخصوص ون آن ون سپورٹ کی پیشکش کرتے ہوئے پلیٹ فارم نے ملک بھر میں 5500 سے زائد کاروباروں کو بااختیار بنایا اور جون میں پروگرام کے اختتام کے وقت سیلرز کمیونٹی 50 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد 20 ہزار مزید کاروباروں نے اپنی دراز شاپس ترتیب دیں۔ دراز پاکستان کے ڈائریکٹر کمرشل عمران سلیم نے کہا کہ دراز میں ہماری ترقی اور کامیابی براہ راست ہمارے سیلرز سے منسلک ہے۔ موجودہ صورتحال میں ڈیجیٹل ترقی پر توجہ اور ایس ایم ایز کو فعال بنانا ہماری کامیابی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ ہمیں اس مشکل اور غیر یقینی صورتحال کے دوران پیدا ہونے والے اثرات میں کامیابی پر فخر ہے اور ہم اپنے ساتھ شامل ہونے والے نئے سیلرز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ دراز سیلر کموینٹی پاکستان بھر میں 549 شہروں اور قصبوں پر محیط ہے اور پلیٹ فارم رواں ماہ کے بعد پہلی ڈیجیٹل سیلر سمٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ یہ سمٹ سیلرز کے لئے ٹولز اور ٹیکنالوجی کے بارے میں سیکھنے کا ایک موقع ہے جنہیں وہ مزید صارفین کے ساتھ منسلک کرنے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -