3نئی انڈسٹریل سٹیٹس بنا رہے ہیں، چیئرمین پی آئی ای

3نئی انڈسٹریل سٹیٹس بنا رہے ہیں، چیئرمین پی آئی ای

  

لاہور(پ ر)پنجاب انڈ سٹریل اسٹیٹس (پی آئی ای)نے گزشتہ دوسالوں کے دوران صوبہ میں صنعتی ترقی کے منصوبوں پر 5755 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس کا مقصد انڈسٹریل اسٹیٹس کے انفراسٹرکچر کو ڈویلپ کرنا ہے جبکہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس صوبہ پنجاب میں تین نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنانے جا رہی ہے۔ان میں چیچاوطنی، سیالکوٹ لاہورسیالکوٹ موٹروے اور مظفرگڑھ شامل ہیں ان علاقوں میں انڈسٹریل  اسٹیٹس  بنانے کا مقصدکم ترقی یافتہ علاقوں میں روزگار کی فراہمی اور انہیں ترقی یافتہ ریجنز کے ہم پلہ بنانا ہے تاکہ ترقی کے ثمرات دور دراز علاقوں کے رہنے والوں کو بھی مل سکیں یہ بات پی آئی ای کے چئیرمین سید نبیل ھاشمی نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس میں میں پی آئی ای کے ہیلپ ڈیسک کے قیام کے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے کے بورڈ آف مینجمنٹ کے صد ر خواجہ عارف قاسم،لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، عثمان ملک ڈائریکٹر پڈمک،جاوید الیاس  چیف ایگزیکٹو آفیسر پڈمک اور صنعتی اور تجارتی نمائندے موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کوششوں کے نتیجہ میں پنجاب میں نو اکنامک زونز بنانے کی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جن پر کام جاری ہے ہے واضح رہے کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے زیر انتظام اس  وقت صوبے میں سات انڈسٹریل اسٹیٹس پیداواری سرگرمیوں میں مصروف ہیں سید نبیل ھاشمی نے کہا کہ پنجاب میں بننے والے اکنامک زونز نہ صرف صوبہ میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ ہوں گے بلکہ اس سے سے 18 سے 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا جو کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ہے انہوں نے کہا کہ فیڈرل حکومت نے چارانڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا ہے ان میں قائد اعظم بزنس پارک، رحیم یار خان، وہاڑی اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹس شامل ہے ان انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے پانچ سال کے لئے چھوٹ اور دس سال کا ٹیکس ھالیڈے دیا گیا ہے جو کہ بہت بڑی رعایت ہے جبکہ یہ سہولت بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کوبھی دی جائے گی اس انڈسٹریل اسٹیٹ کو  اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کا کیس منظوری کے لئے پراسیس ہو رہا ہے اس کو جلد ہی سپیشل اکنامک زونز ڈ یکلیر کر دیا جائے گا پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے چیئرمین سید نبیل ھاشمی نے مزید بتایا کہ لاہور شیخوپورہ روڈاور موٹر وے پر واقع قائد اعظم بزنس پارک کیلئے ابتدائی طور پر5250ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ 1536 ایکڑ اراضی پر بنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک کی تکمیل سے تیس ہزار کارکنوں کو روزگار حاصل ہو گا ہوگا اور وسیع پیمانے پرملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری ملک کے اندر آئے گی۔

مزید :

کامرس -