الزامات کی زد میں آنیوالے سرکاری افسران کو برخاست کرنے کا فیصلہ

الزامات کی زد میں آنیوالے سرکاری افسران کو برخاست کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے مختلف الزامات کی زد میں آنے والے سرکاری افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا، کرپٹ، نکمے اور نیب زدہ افسران کی نشاندہی اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے منظور کردہ رولز 2020 کے تحت کرپشن میں ملوث ملازمین، نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے والے، کارکردگی نہ دکھانے والے اور دو مرتبہ سپر سیڈ کیے جانے والے افسران کو ریٹائر کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی بنائی گئی اعلیٰ سطح کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ کے نمائندے، وزارت قانون و انصاف کیایڈیشنل ڈرافٹس مین اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
الزامات

مزید :

صفحہ اول -