پاکستان کا اپنا خلائی پروگرام  شروع کرنے کا فیصلہ

      پاکستان کا اپنا خلائی پروگرام  شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان اپنا خلائی پروگرام شروع کرے گا اور اس  پروگرام سے بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت پلاننگ ڈویژن کے تمام منصوبوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا  کے ہمراہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم کو سپارکو کی جانب سے پاکستان کی خلائی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزرا اسد عمر، فواد چوہدری، حماداظہر، عمرایوب  اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے سیٹلائٹ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی، سپارکو کی جانب سے پاکستان کی خلائی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سیٹلائٹ پروگرام کے ذریعے پلانز ڈویژن کے تمام منصوبوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔
 خلائی پروگرام 

مزید :

صفحہ اول -