پنجاب حکومت نے کاروبار کیلئے 30ارب سے قرض سکیم شروع کردی

پنجاب حکومت نے کاروبار کیلئے 30ارب سے قرض سکیم شروع کردی

  

لاہور (عامر بٹ سے) پنجاب حکومت نے روزگار سکیم کا آغاز کر دیا جس کے تحت 30ارب روپے سے زائد کا قرض آسان شرائط پر 16لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کریگا۔ 20 سے 50 سال تک کی عمر کے مرد، خواتین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کر سکیں گے۔ صوبے بھر میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا، اور سپیشل خصوصی افراد بھی پنجاب روزگار اسکیم سے فائدہ ْاٹھا پائیں گے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے 1کروڑ سے لیکر 1 لاکھ روپے تک آسان قرضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ جاری کیا جائے گا۔ 

قرض سکیم

مزید :

صفحہ اول -