بھارت میں پاکستانی ہندوں کے قتل کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کیخلاف درخواست میں سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہندوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چوہدری حسیب چوہدری نے درخواست میں موقف پیش کیا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے، ہندو فیملی بھارت گئی را نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا، اس فیملی نے را کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدر پاکستان نے پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے، اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی ہدایت کی جائے۔
نوٹ