کویت کے نئے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کویت کے نئے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  

 کویٹ سٹی(آن لائن)کویت کے نئے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ شیخ نواف الاحمد الصباح کویتی قومی اسمبلی کے سامنے دستوری حلف اٹھانے کے بعد امیر کویت کے منصب پر فائز ہو گئے۔عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے نئے امیر نے کہا اللہ کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں ریاست کے دستور اور قوانین کا احترام کروں گا۔ میں عوام کی آزادیوں، مفادات، مالی مفاد کا تحفظ کروں گا۔ میں اپنی قوم کی آزادی اور علاقائی استحکام کا تحفظ کروں گا۔شیخ نواف نے کویت کی خوشحالی، استحکام اور سکیورٹی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیش رو امیر کی پالیسیوں کو ملکی امور چلانے کے لیے رہنما اصول کے طور پر اپنائیں گے۔ 

کویت  

مزید :

صفحہ اول -