کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ  کروانے پر 3سی ای او ایجوکیشن معطل 

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ  کروانے پر 3سی ای او ایجوکیشن معطل 

  

لاہور(این این آئی)پنجاب میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وزارتِ تعلیم ان ایکشن، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مرادراس نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے پر 3 سی ای او ایجوکیشن کو معطل کر دیا جبکہ کچھ افسروں کوانتباہ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مرادراس نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے پر سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ، سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ اور سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاالدین کو معطل کیا جبکہ ننکانہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے ڈی ای او ز کے معطل ہونے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ ڈی جی خان، ملتان اور ننکانہ کے ڈی ای اوز کو حفاظتی انتظامات بھرپور نہ ہونے پر سخت وارننگ دی گئی۔

سی ای او ایجوکیشن  

مزید :

صفحہ اول -