نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں: عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی کی ناکامی پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ غلط بیانی اور جھوٹ کا سہارا لیا۔اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی پروگرام۔پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی۔ وہ اراکین اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں غلام علی اصغر خان، شہاب الدین خان، غضنفر عباس، تیمور علی لالی، بلال اصغر وڑائچ، احسن جہانگیر، اعجاز خان، عامر عنایت شہانی،محمد اعجاز حسین اور گلریز افضل گوندل شامل تھے- سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 86 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وقت صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1695 ہے-اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور99378 مریضوں میں سے 95449 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں -پنجاب میں اب تک1239211 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران11239 ٹیسٹ کئے گئے- اب تک پنجاب میں 2234 مریض جاں بحق ہوئے ہیں -پنجاب میں کورونا کے 97مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں -لاہو رکے ہسپتالوں میں 22مریضوں کاعلاج ہورہاہے جبکہ مجموعی طورپر23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے- سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکاہے-دو برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیاہے-نمائشی منصوبوں کی جگہ فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کیا ہے- انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس کررہی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے-ملتان اوربہاولپور میں سیکرٹریٹ کے قیام کے منصوبے کے لئے ماڈل ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے-آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا-جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ان خیالات کااظہار منتخب نمائندوں اوردیگر شخصیات سے گفتگوکے دوران کیا جنہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی-وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی مخدوم سیدمبین احمد،پارلیمانی سیکرٹری معدنیات سردار محمد احمد خان نواز چانڈیہ، مخدوم سید شاہ جمال، مخدوم سید صفدر بخاری،ولی فقیر اورقاضی ظفر نویدشامل تھے- سردار عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ پنجاب حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ چین پاکستان کاسب سے زیادہ بااعتماد دوست ملک ہے۔ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثالی آپ ہے۔ چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہاہے۔
عثمان بزدار