نوازشریف کو برطانیہ سے پاکستان واپس لایا جاسکتا ہے، فروغ نسیم

     نوازشریف کو برطانیہ سے پاکستان واپس لایا جاسکتا ہے، فروغ نسیم

  

  اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس لایا جا سکتا ہے۔ وہ برطانوی عدالت کے سامنے کوئی بہانہ نہیں بنا سکتے۔ ان کیخلاف پاکستانی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر باہر گئے۔ برطانوی عدالتیں پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کی قدر کرتی ہیں۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت دی تھی۔یہ بات انہوں دنیا نیوز کے پروگرام‘’دنیا کامران خان کیساتھ”میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 فروغ نسیم

مزید :

صفحہ اول -