موٹر وے جیسے واقعات روکنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

  موٹر وے جیسے واقعات روکنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا ...

  

  اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) سانحہ موٹر وے سانحہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ہیلپ لائن ٹول فری نمبر کے قیام کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئینظام سے منسلک کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ پی ایم آفس کے مطابق نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی، اور قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔

موٹر وے

مزید :

صفحہ اول -